عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
دیکھیں گے انبیاء بھی نظریں اٹھا اٹھا کے
محشر میں جب محمدﷺ آئیں گے مسکرا کے
چاہیں گے جو محمدﷺ وہ ہی خداﷻ کرے گا
سب اختیار محشر اُنﷺ کو عطا کرے گا
بخشے گی انؐ کی رحمت مجرم بلا بلا کے
اک طرف عاصیوں کو وہ بخشوا رہے ہیں
پیاسوں کو اک طرف وہ کوثر پِلا رہے ہیں
وہ کیا ہیں کون جانے ان کو سوا خدا کے
جائے گی جب سواری جنت میں مُصطفیٰﷺ کی
نِکھرے گی اور رنگت فِردوس کی فِضا کی
دیں گی سلامی حوریں نظریں بِچھا بِچھا کے
لائیں گے لوگ ہدیے عملوں کے جب سجا کر
ہوں گے رہا وہ صائم پرچے دکھا دکھا کر
میں مانگ لوں گا بخشش نعتیں سنا سنا کے
صائم چشتی
No comments:
Post a Comment