Thursday, 30 May 2024

توصیف تیری خامہ جدت سے لکھوں گا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


توصیف تیری خامۂ جدت سے لکھوں گا

میں تیرا سراپا نئی صورت سے لکھوں گا

ہے ذات تریﷺ علمِ الٰہی کا مدینہ

اس شہر کو میں بابِ فضیلت سے لکھوں گا

اُجلا ہے فرشتوں سے ترے نور کا پیکر

اس منظرِ مہتاب کو حیرت سے لکھوں گا

تیرے لب و رخسار کی زیبائی کا منظر

کھلِتی ہوئی کلیوں کی صباحت سے لکھوں گا

کونین میں تکمیلِ رسالت کے مدارج

شبیرؑ کے احسانِ شہادت سے لکھوں گا

اللہ کے محبوبﷺ ترے وصل کی باتیں

میں اپنی حدیثِ شب فرقت سے لکھوں گا

میں روحِ محمدﷺ کا پرستار ہوں زلفی

یہ پیار کی باتیں ہیں محبت سے لکھوں گا


سیف زلفی

No comments:

Post a Comment