عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہر مرض کی دوا درود شریف
دافعِ ہر بلا درودﷺ شریف
وِرد جس نے کِیا درود شریف
اور دل سے پڑھا درود شریف
حاجتیں سب روا ہوئیں اُس کی
ہے عجب کیمیا درود شریف
جو محبِ جنابِ احمدﷺ ہے
اُس کو مونس ہوا درود شریف
اے صبا تُو ہی جا کے پہنچا دے
بر درِ مصطفیٰﷺ درود شریف
آپﷺ کا سایہ حشر میں ہو گا
جس نے اکثر پڑھا درود شریف
آفتابِ سہپرِ ایمان ہے
گوہرِ پر ضیا درود شریف
توشۂ راہِ آخرت کیجیے
کافئ بے نوا درود شریف
کافی مرادآبادی
کفایت علی کافی
No comments:
Post a Comment