عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جب ختم ہوئی تیرگی ایمان کی لو سے
آسودہ ہوئے، سب تیرے فرمان کی لو سے
پیغام تیراﷺ علم و صداقت کا اُجالا
توحید کا چرچا تیرے اعلان کی لو سے
آقائے رسلﷺ آپ کی آمد کا کرشمہ
تہذیب منور ہوئی انسان کی لو سے
کعبے میں ولادت ہوئی جب پیارے نبیؐ کی
گھر بار ہی جگ مگ ہوا مہمان کی لو سے
جب صورتِ احمدﷺ سے ہوئی آمنہؑ سرشار
کونین میں رونق مچی سلطانﷺ کی لو سے
مایوسی و محرومی کے بادل چھٹے راشد
چہرہ کِھلا مجبور کا امکان کی لو سے
راشد نواز
No comments:
Post a Comment