Thursday, 23 May 2024

ہو سکتا نہیں کوئی بھی حسان مصطفیٰ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہو سکتا نہیں کوئی بھی حسانِؓ مصطفیٰؐ 

وہ ہو گیا جو گیا قربان مصطفیٰﷺ

جس کو سنا حضور نے بٹھلا کے سامنے 

حاصل ہوا اسی کو ہے عرفان مصطفیٰؐ

حسانؓ بن ثابت کا مقام اللہ اکبر 

شامل ہیں گویا جملۂ یاران مصطفیٰؐ

نغموں سے جس کے وجد میں کون و مکاں ہوئے 

وہ ہیں حسانؓ بلبلِ بُستان مصطفیٰﷺ

مطلوب تھے مرغوب تھے محبوب تھے ایسے 

ہر روز آپ ہوتے تھے مہمان مصطفیٰﷺ

رومی و حافظ سعدی و جامی جہاں جھکے 

اس بزم کے زینت حسانؓ مصطفیٰﷺ

ایسا ہوا نہ ہے نہ کوئی ہو گا نعت خواں 

مانا ہے قدسیوں نے ثنا خوان مصطفیٰؐ

آئے امیر صابری محشر میں اس طرح 

سر پہ ہو اس کے سایۂ دامان مصطفیٰؐ


امیر بخش صابری

No comments:

Post a Comment