Wednesday, 22 May 2024

سرکار کے غلاموں میں جس کا شمار ہے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سرکارؐ کے غلاموں میں جس کا شمار ہے

لا ریب وہ زمانے میں عالی وقار ہے

بخشش کا تمغہ رب سے ملے گا ہمیں ضرور

یادِ نبیﷺ میں چشم اگر اشکبار ہے

ہم عاصیوں کی فکر میں رہتے ہیں مصطفیٰؐ

اک جانِ بے خطا پہ دو عالم کا بار ہے

کونین کے خزانے کی کنجی ہے انؐ کے پاس

رب نے نبیﷺ کو دے دیا کُل اختیار ہے

نعلینِ مصطفیٰﷺ سے مزیّن ہے جس کا سر

وہ خوش نصیب وقت کا اک تاجدار ہے

جچتا نہیں نگاہوں میں منظر کوئی حسیں

آنکھوں میں جب سے عشقِ نبیؐ کا خمار ہے

حسنِ ازل کے مظہرِ کامل ہیں مصطفیٰﷺ

ہر اک حسین اس لیے ان پر نثار ہے

محبوب کی رضا سے ہے راضی خدائے پاک

رب کی رضا کا اس پہ ہی دار و مدار ہے

یا رب! دکھا دے شہرِ مدینہ تو جلد تر

فردوس شوق ديد میں اب بے قرار ہے


فردوس فاطمہ اشرفی 

No comments:

Post a Comment