Friday, 31 May 2024

حب احمد سے آیا قرینے میں دل

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حُبِ احمدﷺ سے آیا قرینے میں دل 

اب ہے دل میں مدینہ، مدینے میں دل 

دل کی قیمت بڑھانے کو رکھوا دیا 

میں نے عشقِ نبیؐ کے خزینے میں دل

قافلہ طیبہ جاتا ہوا دیکھا تھا 

اب نہیں مل رہا میرے سینے میں دل 

جوں جوں آتا ہے نعت نبیؐ کا خیال 

آتا جاتا ہے خود ہی قرینے میں دل 

روح طیبہ میں ہے جسم بھی لے چلو

بس لگے گا اسی طور جینے میں دل 

عمر بھر کا وطن اب کسے یاد ہے

لگ گیا ایسا طیبہ، مہینے میں دل


شہزاد شاذ

No comments:

Post a Comment