Thursday, 23 May 2024

اشک بہتے رہے دعا کے ساتھ

 اشک بہتے رہے دعا کے ساتھ

ربط ٹوٹا نہیں خدا کے ساتھ

فکرِ دنیا سے ماوراء کر دے

ہو اگر عشق انتہا کے ساتھ

جانے کس کو پکارتی ہوں میں

رات بھر ڈوبتی صدا کے ساتھ

زندگی کب تھی، اک اذیت تھی

جو گزاری ہے بے وفا کے ساتھ

میں الجھتی ہوں روز و شب

ہجر ایسی کسی بلا کے ساتھ


سیدہ تسنیم بخاری

No comments:

Post a Comment