Friday, 31 May 2024

پہلے تو کر لے یقیں محکم خدائے پاک پر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 پہلے تو کر لے یقیں محکم خدائے پاک پر

کامیابی کے لیے پھر رکھ نظر افلاک پر

شُکر کرتے ہیں خدا کا لوگ جو ہر حال میں 

نیند کر لیتے ہیں پوری وہ خس و خاشاک پر

آئینۂ دل میں رکھتا ہوں خیالِ یار کو

سوچ کا محور گھماتا ہوں میں جب بھی چاک پر

میں نے دیکھا ہے خدا کے ولیوں کی پہچان ہے

وہ کبھی غصہ نہیں رکھتے ہیں اپنی ناک پر

میری قسمت میں تھی رُسوائی سو مجھ کو مِل گئی

کر لِیا میں نے بھروسہ پھر اُسی چالاک پر

عید پر  بھی جس رعایا کو نہ ہوں کپڑے نصیب

تف ہے حاکم تیری پہنی قیمتی پوشاک پر 

لوت آتا ہے وہ عاصی اپنے اللہ کی طرف 

جب نصیحت کام کر جائے کسی بے باک پر 

خاک ہے شہزاد مدفن بُھول نہ جاؤں کہیں 

اِس لیے تو لیٹا رہتا ہوں میں اکثر خاک پر


شہزاد مغل عجمی

No comments:

Post a Comment