Thursday, 23 May 2024

وقت کی کروٹ ایسا کر دے

 وقت کی کروٹ ایسا کر دے

مجھ کو تیرے جیسا کر دے

میں کچھ اور ہی سوچ رہا ہوں

وقت نہ جانے کیسا کر دے

کُن کی قدرت رکھنے والے

جو اچھا ہو، ویسا کر دے

میں بھی تھوڑا، ہنسنا چاہوں

مجھ کو، پتھر دل سا کر دے

کِس نے کہا تھا فیصل احمد

اپنے آپ کو، تنہا کر دے


فیصل احمد

No comments:

Post a Comment