رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
اس پانی سے آنکھیں دھو لو
اس میں پانی میں پیر ڈبو لو
میں تنہا ہوں سُننے والا
تھوڑا سا تو اُونچا بولو
جانی پہچانی دستک ہے
جلدی سے دروازہ کھولو
ویسے بات ہے ہنسنے والی
رونا چاہتے ہو تو رو لو
ایک بھی سنگِ میل نہیں ہے
میری مانو، واپس ہو لو
فیصل خیام
No comments:
Post a Comment