Friday, 31 May 2024

وہ ہر درد و غم سے کنارا کریں گے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ ہر درد و غم سے کنارا کریں گے

جو میرے نبیﷺ کو پکارا کریں گے

ہے جن کے دلوں میں محبت تمہاری

وہی ذکر آقاﷺ تمہارا کریں گے

اجازت اگر دیں ہمیں مصطفیٰﷺ تو

مدینے کا ہم بھی نظارا کریں گے

چلیں گے جو اغیار کے راستے پر

وہ خود اپنا یارو! خسارا کریں گے

اسی کی ہے بخشش سرِ حشر سُن لو

نبیﷺ جس کی جانب اشارا کریں گے

جنہیں پنجتنؑ سے محبت نہیں ہے

انہیں اپنے دل سے اتارا کریں گے

کرے کوئی توہینِ سرکارﷺ اکرم

یہ کب اہلِ ایماں گورا کریں گے


اکرم تلہری

No comments:

Post a Comment