عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ملی ہے یہ دولت رسولِ کریمﷺ
درودوں کی کثرت رسولِ کریمﷺ
یہاں آپ پر جو بھی ایمان لایا
نہیں اس کی قیمت رسول کریمﷺ
بساؤں مدینے میں گھر بار اپنا
مِری ہے یہ حسرت رسولِ کریمﷺ
بہت شوق ہے نعت لکھنے کا مجھ کو
کریں کچھ عنایت رسولِ کریمﷺ
تبھی کامیابی ملے گی فگار
کریں ہم اطاعت رسولِ کریمﷺ
محسن فگار
No comments:
Post a Comment