Tuesday, 21 May 2024

چراغ دین و دنیا ہے محمد

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 چراغِ دین و دنیا ہے محمدﷺ

فروغِ عرشِ اعلیٰ ہے محمدﷺ

میں ہوں وہ قطرۂ بے مثل و نایاب

کہ جس قطرے کا دریا ہے محمدﷺ

نہ مثل اس کا، نہ اس کا کوئی مانند

خدا ہے ایک، یکتا ہے محمدﷺ

پھرے نظروں میں اپنی کیوں نہ وہ ماہ

مِری آنکھوں کا تارا ہے محمدﷺ

طواف اپنا کروں میں کیوں نہ اکبر

مجھی میں جلوہ فرما ہیں محمدﷺ


شاہ اکبر داناپوری

No comments:

Post a Comment