Monday, 20 May 2024

نبی تشریف لائے ہیں یہاں غفار کے صدقے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نبی تشریف لائے ہیں یہاں غفار کے صدقے

منور ہو گئے سارے جہاں سرکارؐ کے صدقے

زیارت کرنے جو آیا عبادت کرنے لگتا ہے

ہوا غارِ حِرا میں یہ عمل سرکارؐ کے صدقے

جو احکامِ الہی ہیں عجب توفیق دیتے ہیں

عمل کرتی ہے اُمت آپؐ کے کردار کے صدقے

خدا نے کُن کہا تو سارے عالم ہو گئے تعمیر

رسول اللہﷺ یعنی سیدِ ابرارﷺ کے صدقے

محمدﷺ مصطفیٰﷺ کا غائبانہ دور جاری ہے

کلامِ پاک میں موجود ہر اسرار کے صدقے

مجھے نعتِ نبیؐ نے حق سکھایا ہے تو پھر پارس

لبوں پہ تھم گیا کلمہ مِرے افکار کے صدقے

مجھے سب ثانئ حسانؓ کہتے ہیں یہاں پارس

مِری لکھی ہوئی اک نعت کے اشعار کے صدقے


تلک راج پارس

No comments:

Post a Comment