Sunday, 19 May 2024

ان کا جب تیر نظر یاد آیا

 ان کا جب تیرِ نظر یاد آیا

رو دئیے زخمِ جگر یاد آیا

جب اسے میں نے بُھلانا چاہا

اور وہ رشکِ قمر یاد آیا

کیا کہوں وحشتِ زندانِ فراق

کبھی صحرا، کبھی گھر یاد آیا

میرا کہنا؛ مجھے خط لکھیے گا

ان کا کہنا کہ؛ اگر یاد آیا

ان کے وعدوں کا یقیں کر ماہر

آ ہی جائیں گے اگر یاد آیا


ماہر آروی

ش م عارف

No comments:

Post a Comment