Monday, 20 May 2024

یہ قلب و نظر ہے برائے مدینہ

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یہ قلب و نظر ہے برائے مدینہ

نثارِ مدینہ،۔ فدائے مدینہ

مدینے کے دن ہوں مدینے کی راتیں

خدا دیکھیے، کب دکھائے مدینہ

وہ ذکر نبیﷺ ہو کہ ذکرِ خدا ہو

مجھے ہر طرح یاد آئے مدینہ

مقام آپؐ کا عرشِ اعظم سے آگے

زہے شانِ خیرالورائے مدینہ

مدینہ، مدینہ، مدینہ، مدینہ

مجھے ہر طرح یاد آئے مدینہ

مِری زندگی کا یہی مُدعا ہے

نبیؐ پر درود اور ثنائے مدینہ

یہی نام میرا یہی ہے تخّلص

غلام شہِﷺ دوسرائے مدینہ

الٰہی تو ہی تو نورِ ارض و سما ہے

ضیا کو دکھا دے ضیائے مدینہ


ضیاء عزیزی جے پوری​

سید خورشید علی 

No comments:

Post a Comment