Friday, 21 October 2022

محمد مصطفیٰ آئے بہاروں پر بہار آئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


محمد مصطفیٰﷺ آئے بہاروں پر بہار آئی

زمیں کو چومنے جنت کی خوشبو بار بار آئی

جناب آمنہؑ کا چاند جب چمکا زمانے میں

قمر کی چاندنی قدموں پہ ہونے نثار آئی

حلیمہ دو جہاں قربان ہوں تیرے مقدر پر

تِرے کچے سے گھر میں رحمتِ پروردگار آئی

جبھی تو ہے مہک اٹھی یہ عالم کی فضا ساری

ہے گیسُو چُوم کر ان کے نسیمِ خُوشگوار آئی

بڑی مایوس تھی دائی حلیمہ جب گئی مکے

مگر آئی تو لے کر دو جہاں کا تاجدارؐ آئی

وہ آئے تو منا دی ہو گئی صائم زمانے میں

بہار آئی، بہار آئی،۔ بہار آئی، بہار آئی


صائم چشتی

1 comment: