Saturday, 29 October 2022

سجدہ ترے قدموں پہ روا مان چکے ہیں

 سجدہ تِرے قدموں پہ روا مان چکے ہیں 

ہم تجھ کو محبت میں خدا مان چکے ہیں 

آنکھوں سے ہے تخصیص نہ ہونٹوں سے کہ ہم لوگ 

سر تا بہ قدم تجھ کو نشہ مان چکے ہیں

چپ چاپ سے بیٹھے ہیں ہر اک نقش مٹا کر

تھک ہار کے دنیا کا کہا مان چکے ہیں

اے چارہ گرو! زحمتِ بے جا نہ کرو تم

خود درد کو ہم لوگ دوا مان چکے ہیں

کیوں آج تم اس بات کو پھر چھیڑ رہے ہو

جس بات کا مضطر وہ برا مان چکے ہیں


مجاز مضطر

No comments:

Post a Comment