Tuesday, 25 October 2022

بے اعتباری کے کالے موسم میں

 بے اعتباری کا موسم


تا حد نگاہ پھیلے

یاس کے صحرا میں

ایک نیم مردہ آس بھٹکتی پھرتی ہے

اس ایک دل کے کھوج میں

جس میں اس نے جنم لیا تھا

جس نے اسے برسوں پالا تھا

اور پھر جس سے یہ بچھڑ گئی تھی

بے اعتباری کے کالے موسم میں


احسان الحق چشتی

No comments:

Post a Comment