مست کبیرا کس کی دُھن پر گاتا ہے
اس دنیا کا چرخا کون چلاتا ہے
ہر صبح سورج کو کون جگاتا ہے
شام ڈھلے چادر میں کون سُلاتا ہے
کون مُرلیا کانہا سے بجواتا ہے
اس دُھن پر پھر رادھا کو نچواتا ہے
جمنا میں جل کون آ کر بھر جاتا ہے
اس جل سے پھر گنگا کو نہلاتا ہے
کون سُہاگن کو دیتا بِرہن کا روپ
کون چُنر کو پھر دھانی رنگواتا ہے
کسسی کو سُولی کس کو دیتا ہے بن واس
کسی کے وِش کو وہ امرت کر جاتا ہے
غوث سیوانی
No comments:
Post a Comment