Wednesday, 26 October 2022

ہم کو بیکار لیے پھرتے ہو بازاروں میں

ہم کو بے کار لیے پھرتے ہو بازاروں میں

ہم نہ یوسف ہیں نہ یوسف کے خریداروں میں

ملک تقسیم ہوئے، دل تو سلامت ہیں ابھی

کھڑکیاں ہم نے کھلی رکھی ہیں دیواروں میں

اک زباں جس کو غزل کہیے مجرم ٹھہری

شاہزادی کو چنا جائے گا دیواروں میں

اک حویلی میں چہکتے ہوئے پنچھی کی طرح

تیری آواز ابھی قید ہے درباروں میں

دھوپ کی آگ میں جلنے کی ادا کیا جانیں

جنگلی پھول کہاں آپ کے گلزاروں میں

دل میں سو غم ہیں تِری یاد ہے تنہا تنہا

ایک اجلی سی پری پھرتی ہے بیماروں میں

عزت و دولت و شہرت میں ہوا کی مانند

لال، نیلے، ہرے اڑتے ہوئے غباروں کی طرح


بشیر بدر

No comments:

Post a Comment