Monday, 31 October 2022

کتنی ظالم گرمی ہے

 کتنی ظالم گرمی ہے

چڑیا پاگل پھرتی ہے

بچے لڑتے رہتے ہیں

ماں بھی ہنستی رہتی ہے

ماضی کی تہذیبوں میں 

حال کو کیا دلچسپی ہے

سارے موسم اچھے ہیں

لیکن جب وہ ہنستی ہے

گہرائی میں دیکھو تو

گہرائی بھی سب کی ہے


اعطاس احمد

No comments:

Post a Comment