Wednesday 26 October 2022

یقیں کی راہگزر سے گزر نہ جاؤں کہیں

 یقیں کی راہگزر سے گزر نہ جاؤں کہیں

کسی فریب کی حد میں بکھر نہ جاؤں کہیں

میں طفلِ عشق ہوں مِرا مزاج سادہ دلی

مہیب وادئ غم میں اتر نہ جاؤں کہیں

اک آگ سے میں گزر کر یہاں تک آئی ہوں

یہ ڈر ہے راکھ کی صورت بکھر نہ جاؤں کہیں

یہ سوچ کر کہ وہ اکثر فریب دیتا ہے

میں اپنی سوچ کے لمحوں میں مر نہ جاؤں کہیں

تِری شعور کی خیر اے مِرے غرورِ حیات

میں یہ مقامِ جنوں پار کر نہ جاؤں کہیں

وہ چالباز ہے، میں باشعور ہوں پھر بھی

یقین اس کی محبت کا کر نہ جاؤں کہیں


غزالہ تبسم خاکوانی

No comments:

Post a Comment