Monday 31 October 2022

رنگ برنگے پیارے پیارے

 رنگ برنگے پیارے پیارے

پھول زمیں کے چاند ستارے

کھلتے ہیں جب پھول چمن میں

کوئی خوشی ہوتی ہے من میں

خاک سے رب نے ان کو نکالا

اور حسیں رنگوں میں ڈھالا

بھینی خوشبو، پیاری رنگت

ان سے دھرتی کی ہے زینت

تتلی ان کا حسن بڑھائے

آ کے پروں کو جب پھیلائے

رب نے دکھائی اپنی قدرت

سب کو الگ دی دیکھو صورت

نام ہزاروں بچو ان کے

تھک جاؤ گے تم گن گن کے

پڑتے ہیں جب اوس کے قطرے

ان کی رنگت اور بھی نکھرے

حسن ان کا بھائے آنکھوں کو

خوشبو مہکائے سانسوں کو

چھوتی ہیں جب ان کو ہوائیں

ایک ادا سے یہ لہرائیں

فصل گل سے ان کی یاری

اور خزاں سے ہے بیزاری

بلبل ان کو گیت سنائیں

مستی میں یہ جھومتے جائیں

پھول ہو تم بھی اپنے چمن کے

تم سے حسیں ہیں دن جیون کے

میری دعا ہے بچو دل سے

ہنستے رہو تم پھولوں جیسے


عمران کمال

No comments:

Post a Comment