Friday, 28 October 2022

آدمی آدمی سے ملتا ہے

 آدمی، آدمی سے ملتا ہے

کون لیکن خوشی سے ملتا ہے

آدمی وہ ہیں سلسلہ جن کا

علم کی روشنی سے ملتا ہے

حسنِ یوسف ہو یا ماہ نو

وجہ انوار کسی سے ملتا ہے

ظاہری حسن کی حقیقت کیا

حسنِ سیرت نبی سے ملتا ہے

جام کیا شے تیری آنکھوں میں

لطف جو مے کشی سے ملتا ہے

اس کا ارشاد  کچھ نہیں تریاق

زہر جو آدمی سے ملتا ہے


ڈاکٹر ارشاد خان

No comments:

Post a Comment