سب نے مجھ کو چپ رکھنے کی کوشش کی
جب بھی میں نے کچھ کہنے کی کوشش کی
ٹھیک ہے، میں اس کوشش میں ناکام رہا
لیکن میں نے خوش رہنے کی کوشش کی
میں یہ سمجھا، اس نے مجھ کو چاہا ہے
اس نے میرا دل رکھنے کی کوشش کی
جانے میں جو سمجھا ہوں وہ ٹھیک بھی ہے
جانے اس نے کیا کہنے کی کوشش کی
مجھ کو ایک لمحے نے ساری عمر رلایا
میں نے جو اک پل ہنسنے کی کوشش کی
وہ بھی میرے بعد سنا ہے خوب جیا
میں نے بھی زندہ رہنے کی کوشش کی
شہباز گردیزی
No comments:
Post a Comment