Wednesday, 26 October 2022

کسی بشر میں ہزار خامى اگر جو دیکهو تو چپ ہى رہنا

 کسی بشر میں ہزار خامى

اگر جو دیکهو تو چپ ہى رہنا

کسی بشر کا جو راز پاؤ

يا عيب دیکھو، تو چپ ہى رہنا

اگر منادى كو لوگ آئيں

تمہیں كُريديں، تمہیں منائيں

تمہارى ہستى كے گيت گائیں

تمہیں کہیں کہ بشر میں ديكهى

برائيوں كو بيان كر دو

تو چُپ ہى رہنا

جواز یہ ہے، دليل یہ ہے

ضعيف لمحوں كى لغزشوں کو

حرام ناطے كى قربتوں کو

ہماری ساری خباثتوں کو

ہماری ساری حماقتوں كو

وہ جانتا ہے، وہ ديكهتا ہے

مگر، وه چپ ہے

اگر، وہ چپ ہے

تو ميرى مانو

وه کہہ رہا ہے

کہ چپ ہى رہنا


افتخار افی

افتخار عثمانی

No comments:

Post a Comment