Monday, 31 October 2022

زینت ہے گلستاں کی خزاں بھی بہار بھی

 زینت ہے گلستاں کی خزاں بھی بہار بھی

شاخوں سے لپٹے رہتے ہیں گل اور خار بھی

کیسے یقیں کا چہرہ نظر صاف آ سکے

دھندلا چکا ہے آئینۂ عتبار بھی

ایسا نہیں کہ صرف گریباں ہوا ہو چاک

دیکھا ہے میں نے دامنِ دل تار تار بھی

میں تو ہوا میں ہاتھ ہلاتا ہی رہ گیا

اس نے پلٹ کے دیکھا نہیں ایک بار بھی

کہنے کے باوجود نہ وہ باز آ سکا

حالانکہ تھوڑی دیر ہوا شرمسار بھی

دن ہی نہیں گزارا ہے امیدِ وصل میں

یوں ہی گزر گئی ہے شبِ انتظار بھی

مختار اس کے باب میں کیا عرض میں کروں

دونوں ہی خوشگوار ہیں نفرت بھی پیار بھی


مختار تلہری

No comments:

Post a Comment