عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یہ کیسا فرشِ عزا ہے کہ ہر صدا چُپ ہے
عزیز چپ ہیں عزا چپ ہے تعزیہ چپ ہے
سرہانے باپ کے روتا ہے روک کر آہیں
جناب سیدہ نرجس کا مہ لقا چپ ہے
نہ آہ نکلی نہ ٹوٹی طنابِ خیمۂ صبر
سکوت ایسا ہے جیسے کہ کبریا چپ ہے
گھرا ہے نرغۂ اعداء میں چاند نرجس کا
نگاہِ مادرِ مہدی کی التجا چپ ہے
انہیں بھی اٹھنا ہے لاشے سے آج چپ کر کے
یتیمِ عسکری کے غم میں کربلا چپ ہے
ادا ہوئی کہاں دستار بندئ مہدیؑ
خموش سرمن رائے ہے سامرا چپ ہے
جب امر ہو گا زمانے سے گفتگو ہو گی
امامِ عصر ہوں میں میری ابتدا چپ ہے
نہیں ہے اذنِ تکلم ہم اس لیے ہیں چپ
ہمارا پردۂ غیبت میں پیشوا چپ ہے
سکوت عالمِ ملکوت تک ہے پھیلا ہوا
رباب جب سے علمداؑرِ با وفا چپ ہے
رباب عابدی
No comments:
Post a Comment