Friday 21 October 2022

حرم کے سجدہ گزارو اٹھو پناہ مانگو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پناہ مانگو


حرم کے سجدہ گزارو

اپنی خفیف پیشانیاں زمینِ حرم پہ رکھ دو

تڑپ کے روتے ہوئے دلوں کو

حجاز کے ہر قدم پہ رکھ دو

دعا کرو، گڑگڑاؤ، بِلکو

کہو کہ ربِ بزرگ و برتر

ہماری رسوائیوں کی زد سے

حریمِ کعبہ کو تُو بچا لے

ہماری کوتاہیوں پہ

بیت الحرم کی حُرمت کو مت نگوں کر

خدائے برتر، خدائے برتر

دیار حرماں کے بے قراروں کو معاف کر دے

شکستِ حُرمت کے سوگواروں سے درگزر کر

خدائے برتر، خدائے برتر

حرم کے سجدہ گزارو

اپنی خفیف پیشانیاں زمینِ حرم پہ رکھ دو

لرزتے ہونٹوں، بلکتے دل سے

خدائے غفار کو پکارو

لہو فشاں چشمِ تر کو اپنی

نبیﷺ کے نقشِ قدم پہ رکھ دو

حرم کے سجدہ گزارو اٹھو، پناہ مانگو

خدائے رحمٰن و ربِ اکرم کی

شفقتوں کی پناہ مانگو

بغاوتوں، سرکشی اور عصیاں پر

مغفرت کی پناہ مانگو

حرم کے سجدہ گزارو اٹھو

پناہ مانگو، پناہ مانگو


احمد حاطب صدیقی​

No comments:

Post a Comment