عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
طائرِ جان کا اک روز یہ منظر دیکھوں
تیریؐ فرقت میں تڑپتا دلِ مضطر دیکھوں
تِرےﷺ اعجاز کا یہ ادنیٰ کرشمہ مولا
تِرےؐ ہاتھوں میں چہکتے ہوئے کنکر دیکھوں
تِرےؐ نکھرے ہوئے چہرے سے سجی قوسِ قزح
ہر طرح سے میں تجھے رنگ کا پیکر دیکھوں
آنسوؤں میں نظر آئے تِرےؐ روضے کی جھلک
جب کبھی شام کو میں اڑتے کبوتر دیکھوں
چہرۂ فقر کی نظروں سے جو دیکھا میں نے
بادشاہوں سے فزوں تیرا گداگر دیکھوں
آنکھ کے سیب نے ہر بار جو جھلکائے ہیں
سرِ مژگاں وہ لرزتے ہوئے گوہر دیکھوں
کس کی جرأت ہے نبوت کو خریدے صابر
پشتِ زر پر میں نبیؐ پاک کی ٹھوکر دیکھوں
صابر جاذب
No comments:
Post a Comment