Wednesday, 9 March 2022

عورت میٹھا خواب

 عورت میٹھا خواب


عورت پھول ہے عورت خوشبو

عورت ہار سنگھار

عورت کے من موہن روپ سے

روشن ہے سنسار

عورت ماں ہے عورت بیٹی

عورت ہی بہنا ہے

جس سے شان بڑھے جیون کی 

عورت وہ گہنا ہے

عورت نغمہ، عورت سپنا

عورت ہے تعبير

عورت نرم ملائم نرمل

کرنوں کی تصویر

عورت موج ہے عورت کشتی

عورت ہی گرداب

عورت ہے پاتال سے گہری

عورت ہے پایاب

عورت ہے معراج محبت

عورت ہے مہتاب

عورت ہے اک اٹل حقیقت

عورت میٹھا خواب

عورت گر میدان میں اترے

دودھاری تلوار

ریزہ ریزہ کر سکتی ہے

لوہے کی دیوار


لبنیٰ آصف

No comments:

Post a Comment