میری آنکھوں میں رنگِ خوشی دیکھیۓ
اس کی خوشبو کی جلوہ گری دیکھیۓ
وہ مِرے ساتھ ہو تو ہر اک گام پر
مجھ میں اُتری ہوئی زندگی دیکھیۓ
اس کی آواز کانوں میں آئے تو پھر
کیسے کھلتی ہے دل کی کلی دیکھیۓ
مجھ میں خواب محبت کا جلتا ہوا
اک دیا دیکھیۓ، روشنی دیکھیۓ
وہ جو ملنے کا وعدہ کرے تو عروج
رہگزر شام ہی سے سجی دیکھیۓ
شاہدہ عروج خان
No comments:
Post a Comment