Tuesday 29 March 2022

ٹھٹھرتی شام کے پچھلے پہر میں

ناسٹلجیا 2


ٹھٹھرتی شام کے پچھلے پہر میں

گھٹائیں رقص کر کے جا چکیں تو

ذہن کو رات کی رانی کی خوشبو

فکر فردا سے پکڑ کر 

یادِ ماضی کی طرف واپس لائی

وہ برسوں سے پڑی سٹور کے اندر تِری گڑیا

اچانک ایک ہی پل میں جواں ہو کر

حسیں دوشیزہ بن کر سامنے آئی 

تو میں بے ساختہ اس سے لپٹ کر دیر تک رویا

وہ گڑیا ہے یا دوشیزہ؟

میں یہ پہچاننے کی جستجو میں تھا

کہ اتنے میں پسِ کوہِ گماں سے یہ صدا آئی

یہ تحفہ ہجر کا تجھ کو مبارک ہو

تِرا پہلا دسمبر ہے


آصف نواز

No comments:

Post a Comment