Thursday, 31 March 2022

دیپ جلایا پانی میں پھول کھلایا پانی میں

 دیپ جلایا پانی میں

پھول کھلایا پانی میں

سورج اور پرندوں کا

منظر آیا پانی میں

ننھی منی چڑیوں نے

شور مچایا پانی میں

اس نے اپنے جوڑے کا

پھول گرایا پانی میں

تاروں کے پیچھے پیچھے

چندا آیا پانی میں

بارش اور ہواؤں نے

شور مچایا پانی میں

جلتے بجھتے تاروں نے

شہر بسایا پانی میں

پیڑوں اور پرندوں کا

دیکھا سایہ پانی میں

گورے گورے پیروں کا

عکس ملایا پانی میں


افضال فردوس

No comments:

Post a Comment