Thursday, 31 March 2022

یوٹوپیا ساری دنیا ختم ہو جائے

 یوٹوپیا


ساری دنیا ختم ہو جائے

بس

ایک سنگلاخ پہاڑ بچ جائے

جس پر ایک درخت ہو

اس درخت پر بس ایک نرم دل

 اور سہمی ہوئی چڑیا ہو

اور

ایک گلہری

ایک طنبورہ ہو اور ایک بانسری 

اور

کسی گمنام غریب بلوچ شاعر کی 

غیرمطبوعہ نظمیں ہوں 

اور

میں


آصف نواز

No comments:

Post a Comment