جُھوٹی باتیں جُھوٹے لوگ
سہتے رہیں گے سچے لوگ
دو پیسے میں مہنگے ہیں
کرداروں کے سستے لوگ
میری گزارش کیا سنتے
اونچے قد کے چھوٹے لوگ
غیر تو آنسو پونچھیں گے
دھوکا دیں گے اپنے لوگ
صدیوں پہلے ہوتے تھے
اپنی دُھن کے پکے لوگ
ہر محفل میں کرتے ہیں
اوچھی حرکت اوچھے لوگ
انجم بارہ بنکوی
No comments:
Post a Comment