رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
جب بچھڑتے ہیں
تو یوں لگتا ہے
جیسے جسم کا حصہ کوئی کٹ کر
صدا کرتا ہے
اور جیسے ہوا کی سسکیاں کہتی ہیں
ہاں تم میرے اپنے تھے
تو گزری ساعتوں کی روشنی
ہم کو بلاتی ہے
فضا کہتی ہے
ہاں تم وہ پرندے تھے
جو مجھ میں سانس لیتے تھے
خالد شریف
No comments:
Post a Comment