Tuesday 29 March 2022

مرکز گریز خواب کی آہٹ پہ بات ہو

 مرکز گریز خواب کی آہٹ پہ بات ہو

یعنی شبِ خمار کی چوکھٹ پہ بات ہو

جاگے تو آفتاب کی برکات پر کلام

سوئے تو کائنات کی کروٹ پہ بات ہو

پھر گفتگو میں آ گئیں پرکھوں کی پگڑیاں

میں چاہتا بھی تھا تِرے گھونگھٹ پہ بات ہو

رنجش کا تذکرہ ہو رفاقت کے ذیل میں

پیشانئ حیات کی سلوٹ پہ بات ہو

عمرِ رواں میں عرصۂ رحمت کا خط کھِچے

ہر ایک زاویے سے تریسٹھ پہ بات ہو

کب تک میں اضطراب کی آسودگی سہوں

لازم ہے اب قرار کے جھنجھٹ پہ بات ہو


مدثر عباس

No comments:

Post a Comment