Tuesday 29 March 2022

میں دوزخ دیکھنا چاہتا ہوں سب تیار رہو

 اپنی نسیں کاٹنے سے بہتر ہے 

گمان کے ان درختوں کو کاٹا جائے 

جن کے سائے میں بیٹھ کر 

جنت کے بارے سوچتے 

اور تھک کر سو جاتے ہیں 

سوچنے والوں کو جب نیند آتی ہے 

تو اس کا مطلب ہے کہ وہ خود کو 

تسلی دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں 

کامیابی کی انتہا بے حسی ہے 

میں ناکام بننا چاہتا ہوں 

کہ ناکامی انسان کو 

سوچنے پر مجبور کرتی ہے

نیندیں اڑاتی ہے

جنت کا تعلق خواب سے ہے 

اور میں خواب نہیں دیکھتا 

یہاں کھلی آنکھوں سے 

دنیا کو مکمل دیکھنے کے بعد 

میں دوزخ دیکھنا چاہتا ہوں

سب تیار رہو


نسیم خان

No comments:

Post a Comment