Wednesday, 30 March 2022

کتنا رویا ہوں میں کل رات تمہیں کیا معلوم

 کتنا رویا ہوں میں کل رات تمہیں کیا معلوم

رات کے ساتھ گئی بات تمہیں کیا معلوم

وہ جو کہتا تھا اسے پیار فقط مجھ سے ہے

کیا کِیا اس نے مِرے ساتھ تمہیں کیا معلوم

چاہتا ہوں میں بہت اس کو بھلا دوں لیکن

دل نہیں سنتا مِری بات تمہیں کیا معلوم

بے سبب روٹھ کر اس کا وہ جدا ہو جانا

کیسے بگڑے مِرے حالات تمہیں کیا معلوم

سن کے اس کی ہی مجھے تم جو غلط کہتے ہو

تم نہیں جانتے ہر بات تمہیں کیا معلوم


محمد راغب

No comments:

Post a Comment