Wednesday, 30 March 2022

کوئی نہیں ہے کوئی ہے جو خدا کے آنسو پونچھے

 کوئی نہیں ہے


کوئی ہے جو خدا کے آنسو پونچھے

کوئی نہیں ہے

ماں چُپ ہے

خدا کی آواز چلی گئی ہے

ماں بیٹے کی موت کی خبر سن کر بہری ہو گئی 

یا دھماکے کی آواز سے؟

ششششش

 لاؤڈ اسپیکر میں اعلان ہوتا ہے

"اژدھا بھوکا ہے"

دوسری طرف سے 

اللہ اکبر کے نعرے گونجتے ہیں

مذہب روزہ نہیں رکھتا

سال بھر گوشت کھاتا اور خون پیتا ہے

ٹی وی پر آنے والے بارود کے اشتہارات سے 

آنکھیں اندھی کیوں نہیں ہوتیں

اندھے پھر سے کنویں کی طرف رواں ہیں

کوئی ہے جو کنواں ڈھک لے


نسیم خان

No comments:

Post a Comment