Monday 28 March 2022

تو دھوکا دیتا رہا بار بار بھاڑ میں جا

 تُو دھوکا دیتا رہا بار بار بھاڑ میں جا

اے میرے دوست مِرے غمگسار بھاڑ میں جا

نہیں ہے کُچھ بھی مِرے پاس اب لُٹانے کو

تُو مجھ کو بُھول جا مطلب کے یار بھاڑ میں جا

تُو مشکلوں میں مِرا ساتھ چھوڑ جاتا تھا

تُو مشکلوں میں مجھے مت پکار بھاڑ میں جا

تُو میرا دوست نہیں ہے تُو میرا دشمن ہے

نہ میری مرگ پہ رو زار زار بھاڑ میں جا

محبت! آج تلک تُو نے کیا دیا مجھ کوِ

اے جُھوٹی چار دنوں کی بہار بھاڑ میں جا

نہ اپنی نیند کو ضائع کروں گا آج کے بعد

اے یادِ یار! شبِ انتظار بھاڑ میں جا

ہو تجھ سا دوست تو باقر عدُو ہی بہتر ہے

اے بے ضمیر اے بے اعتبار بھاڑ میں جا


مرید باقر

No comments:

Post a Comment