سوال ہی کیوں
دیوار پہ چڑھتی بلی
اور نظم میں مشترک
بھوک ہو سکتی ہے
یا تجسس
یا پاگل پن
میں پاگل پن کو نہیں مانتا
یہ محض روٹھ جانے کا اظہار ہے
بھوکے بچے کی چیخوں
اور میرے خوابوں میں مشترک ہے
امید یا پھر خوف
خوف حواس کے خلاف
احتجاج کا نام ہے اور بس
اڑتے پنچھی
اور میری آنکھوں میں
مشترک میں ہوں
ہاں، پنچھی بھی ہو سکتا ہے
اور نہیں بھی
خدا میرے پیچھے مت آنا
محبت اگر آزادی کا نام ہے
بہتے خون
محبت اور شاعری میں
چیخ مشترک ہے
ہاں، تمہیں چکھے بغیر
تمہارا ذائقہ بتا سکتا ہوں
نسیم خان
No comments:
Post a Comment