Monday 28 March 2022

خدا کو سمجھنا بہت آسان ہے

 خدا بذریعہ نظم


خدا کو سمجھنا بہت آسان ہے

بس ایک چھوٹی سی نظم لکھیے

میں نے ایک نظم تخلیق کی

پھر اسے پوسٹ کر دیا

پھر اس کے لائکس اور کمنٹس کو 

احتیاط اور جذبات سے دیکھتا رہا

جس کو میری نظم اچھی لگی

وہ مجھے اچھا لگنے لگا

جس نے میری نظم کو اگنور کیا یا برا کہا

مجھے اس سے نفرت ہو گئی

خدا اور ہمارا تعلق نظم جیسا ہے

ہم خدا کی تخلیق کردہ نظمیں ہیں

جو ہمارا خیال رکھے گا ہمیں پیار دے گا

وہ خدا کو اچھا لگے گا

جو خدا کی تخلیق کردہ نظموں کو تکلیف دے گا

خدا اسے بے سکون رکھے گا


آصف نواز

No comments:

Post a Comment