Saturday, 12 March 2022

ایک کے ساتھ دوسرا کیا ہے

 ایک کے ساتھ دوسرا کیا ہے

بت کے ہوتے ہوئے خدا کیا ہے

ہر کوئی مل رہا ہے چاہت سے

سوچتا ہوں معاملہ کیا ہے

ڈاکٹر ہوں میں، سب پتہ ہے مجھے

آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے

کیا کہا آپ نے, نہیں معلوم؟

چھوڑئیے، آپ کو پتہ کیا ہے

اک محبت بھی ہو نہیں پائی

آپ سے آج تک ہُوا کیا ہے

نقش پر خاک ڈال دیتا ہے

اس مصور کا مسئلہ کیا ہے


عبداللہ سفیر

No comments:

Post a Comment