Thursday 30 September 2021

بھولی بسری خواہشوں کا بوجھ آنکھوں پر نہ رکھ

بُھولی بِسری خواہشوں کا بوجھ آنکھوں پر نہ رکھ

خوبصورت آئینوں میں غم کا پس منظر نہ رکھ

دیکھ بڑھ کر شوخیاں موجوں کی اور قسمت کا کھیل

کشتیاں دریا کے سنجیدہ کناروں پر نہ رکھ

یا تو اُڑ جا ساتھ لے کر قید کی مجبوریاں

ورنہ اپنی جرأتوں کا نام بال و پر نہ رکھ

ہم تو سر رکھتے ہیں سجدوں کے لیے مجبور ہیں

تُو اگر سجدوں کا قاتل ہے تو سنگ در نہ رکھ

دینے والے سر دیا ہے تو کوئی سودا ابھی دے

ورنہ ان کاندھوں پہ یہ بے کار بارِ سر نہ رکھ

بے وفائی کی علامت بن چکے اصنام سب

دل کے بتخانے میں رونق اب کوئی پتھر نہ رکھ


رونق رضا

No comments:

Post a Comment