Tuesday 28 September 2021

یہ ہجر کیا ہے وصال کیا ہے

 یہ ہجر کیا ہے وصال کیا ہے

یہ حُسن کیا ہے، جمال کیا ہے

میں کب سے بیٹھا ہوں لے کے کاسہ

کبھی تو پوچھو سوال کیا ہے

خدا کے بخشے پہ ناز کیسا 

تمہارا اس میں کمال کیا ہے

اگر میسر ہو ساتھ تیرا

تو کیسی غربت، زوال کیا ہے

جو دور گھر سے ہیں ان سے پوچھو

یہ روز و شب ماہ و سال کیا ہے

یہ زندگی ہی کٹھن ہے سب سے

سوائے اس کے محال کیا ہے

ہو یار کا تذکرہ نہ جس میں

غزل وہ کیسی خیال کیا ہے

رخِ صنم سے پِھرے یہ باسط

مِری نظر کی مجال کیا ہے


باسط علی حیدری

No comments:

Post a Comment