Tuesday, 28 September 2021

چند خوابوں کے عطا کر کے اجالے مجھ کو

 چند خوابوں کے عطا کر کے اجالے مجھ کو

کر دیا وقت نے دنیا کے حوالے مجھ کو 

جن کو سورج میری چوکھٹ سے ملا کرتا تھا

اب وہ خیرات میں دیتے ہیں اجالے مجھ کو 

میں ہوں کمزور،۔ مگر اتنی بھی نہیں

ٹوٹ جائیں نہ کہیں توڑنے والے مجھ کو

اور بھی لوگ مِرے ساتھ سفر کرتے ہیں

کر نہ دینا کسی منزل کے حوالے مجھ کو 

یہ میری قبر میرا آخری مسکن ہے نعیم

کس میں دم ہے جو میرے گھر سے نکالے مجھ کو


نعیم اختر

No comments:

Post a Comment